Search
Close this search box.
اتوار ,26 جولائی ,2026ء

مشرقی لندن :کمرشل یونٹ میں خوفناک آتشزدگی، 10 افراد زخمی

لندن(نیوزڈیسک) برطانیہ کے مشرقی لندن کے کیننگ ٹاؤن میں کمرشل یونٹ میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث کم از کم 10 افرادزخمی ہوگئے جنہیں فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔لندن فائر بریگیڈ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8:30 پر واقعے کی اطلاع ملی، ہنگامی سروس پر متعین اہلکاروں نے 25 سے زیادہ کالوں کا جواب دیا۔

،آگ ایک کمرشل یونٹ میں لگی جو ایک دس منزلہ عمارت کے زیریں منزل پر واقع ہے۔ گھنے سیاہ دھوئیں نے اس علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جو دور سے دکھائی دے رہا تھا ۔ابتدائی طور پر خیال کیا جا رہا تھا کہ آگ میں صرف ایک شخص زخمی ہوا تاہم لندن ایمبولینس سروس کے مطابق دس افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ان میں سے سات کو بعد میں مقامی ہسپتال لے جایا گیا۔ایمبولینس کا عملہ، پہلے جواب دہندگان اور طبی عملے کو جائے وقوعہ پر تعینات کیا گیا تھا۔ مختلف اسٹیشنوں کے لگ بھگ 70 فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پانے ریسکیوآپریشن میں حصہ لیا ۔

فائر فائٹرز سیڑھی کا استعمال کرتے ہوئے ایک شخص کو بچانے میں کامیاب رہے۔حکام نے دھویں کے باعث رہائشیوں کو علاقے سے دور رہنے اور کھڑکیاں اور دروازے بند رکھنے کا مشورہ دیا۔

مسجد کی طرف علامتی تیر چلانے والی مادھوی لٹھا ہار گئی

یہ بھی پڑھیں