Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

مسجد کی طرف علامتی تیر چلانے والی مادھوی لٹھا ہار گئی

حیدرآباد دکن (نیوزڈیسک)بھارتی الیکشن مہم میں مسجد کی طرف علامتی تیر چلانے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی امیدوار مادھوی لٹھا ہار گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر حیدر آباد میں بی جے پی کی انتہا پسند امیدوار کو شکست ہوگئی۔

حیدرآباد دکن میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے اسد الدین اویسی نے مادھوی لٹھا کو 3 لاکھ سے زائد ووٹوں سے شکست دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مسجد کی طرف علامتی تیر چلانے کو لوگوں نے مسلمانوں کو ہراساں کرنے کی حرکت سے تعبیر کیا تھا۔

مزیدپڑھیں:سرکاری دفتروں کی خواری کا خاتمہ، وزیراعلیٰ نے ’’مریم کی دستک ‘‘ ایپ کا افتتاح کردیا

یہ بھی پڑھیں