Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

سمندری طوفان،بڑی تباہی کا خطرہ

امریکہ (ویب ڈیسک)جمیکا اور ہیٹی کی جانب بڑھتا ہوا طوفان میلیسا کیٹیگری 4 کے طوفان میں تبدیل ہوچکا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ہریکین سینٹر نے جمیکا کی جانب بڑھنے والے طوفان کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بجلی اور کمیونیکیشن انفرااسٹرکچر کی تباہی کے ساتھ ساتھ سیلابی صورتحال کا شدید خطرہ ہے۔
اطلات کے مطابق میلیسا کیٹیگری 4 کے طوفان میں تبدیل ہوچکا ہے، جبکہ اس کی شدت میں اضافے کے بعد اس کے کیٹیگری 5 تک پہنچ جانے کا خدشہ بھی موجود ہے۔

میلسیا طوفان کنگسٹن سے 115 میل (185 کلو میٹر) جنوب مغرب جبکہ جمیکا سے 259 میل (475 کلومیٹر) جنوب مغرب میں موجود ہے اور 5 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔
مزید پڑھیں : عمران خان کیخلاف کیس ،اسلام آباد پولیس کا انوکھا کارنامہ

یہ بھی پڑھیں