اسلام آباد( اوصاف نیوز)صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ملاقات کے بعد ہی آزاد کشمیر میں حکومت کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت 30 اکتوبر کو متوقع ہے، جب دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی معاملات پر حتمی مشاورت ہوگی۔
اسلام آباد کی یہ اعلیٰ سطح ملاقات دراصل کشمیر کی سیاست میں بڑی تبدیلیوں کا اشارہ ہے، جبکہ حکومتی اتحاد پہلے ہی آزاد کشمیر کے بعض معاملات پر تحفظات رکھتا ہے۔
اسی لیے اگر عدم اعتماد کی تحریک سامنے آتی ہے تو یہ کوئی اچانک پیش قدمی نہیں ہوگی، بلکہ طویل مشاورت کا نتیجہ سمجھی جائے گی۔
دوسری جانب، اپوزیشن اس صورتحال کو اپنے حق میں سازگار قرار دے رہی ہے اور دعویٰ کیا جارہا ہے کہ حکومت کے اندر ہی کافی بے چینی موجود ہے۔
مزید پڑھیں:بین الاقوامی تعلیم کا نیا باب! CAPES اور iae global کی شاندار کانفرنس کا انعقاد

