Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کردی گئی

اسلام آباد (اوصاف نیوز)اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ایل پی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 88 پیسے کی کمی گئی ہے۔

11 عشاریہ 8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت 69 روپے 44 پیسے کمی ہوگئی ہے۔

ایل پی جی کی فی کلو قیمت 207 روپے 48 پیسے کم ہوکر 201 روپے 60 پیسے ہوگئی ہے، گھریلو سلنڈر کی قیمت 2448 روپے 33 پیسے کم ہوکر 2378 روپے 89 پیسے ہوگئی۔

واضح رہے کہ پشاور میں غیر قانونی لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی بھرائی اور کٹ ورکشاپس پر پابندی عائد کر دی گئی۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ غیر قانونی گیس بھرائی اور گاڑیوں میں سلنڈر یا ٹینک کے ذریعے گیس کے استعمال پر پابندی ہوگی، گیس بھرائی اور ناقص سلنڈرز انسانی جانوں کیلیے خطرہ ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ناقص سلنڈرز اور غیر قانونی گیس بھرائی سے حادثات پیش آ سکتے ہیں، دفعہ 144 کے تحت 30 روز تک پابندی برقرار رہے گی جبکہ خلاف ورزی پر تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کے’اسکائی اسٹیڈیم‘ بارے بڑا انکشاف

یہ بھی پڑھیں