Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

بڑ ی خبر آ گئی …….صحافیوں کے داخلے پر پابندی عائد

واشنگٹن (ویب ڈیسک)ٹرمپ انتظامیہ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صحافی اب پریس سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام کے دفاتر میں بغیر اجازت کے داخل نہیں ہو سکیں گے، نئی پالیسی کے تحت ’’اپر پریس روم‘‘ میں داخلہ قبل از وقت ملاقات پر ممکن ہوگا۔

حکام کے مطابق صحافیوں کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، یہ قدم حساس معلومات کے تحفظ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پینٹاگون کی جانب سے گزشتہ ماہ اسی طرح کی پابندیاں عائد کرنے کے بعد یہ دوسرا اقدام ہے جس میں صحافیوں پر پابندی لگائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: جیٹ بلیو کی ہنگامی لینڈنگ، 15 مسافر زخمی

یہ بھی پڑھیں