Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

حکومت 27ویں آئینی ترمیم لانے کے لیےمتحرک، اتحادیوں سے مشاورت

اسلام آباد( اوصاف نیوز)‌حکومت 27ویں آئینی ترمیم لانے کے لیے متحرک ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم 27ویں آئینی ترمیم کے لیے اتحادی جماعتوں سے مشاورت کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے بعد جے یو آئی (ف) سمیت ایم کیو ایم، مسلم لیگ (ق) اور اے این پی سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کے اہم نکات اور ابتدائی خصوصیات پر بات چیت جاری ہے، این ایف سی ایوارڈ اور الیکشن کمیشن بھی مجوزہ ترمیم کا حصہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق آرٹیکل 243 میں ترمیم، تعلیم کو وفاق میں واپس لانا، آئینی عدالت کا قیام اور دیگر نکات بھی مجوزہ آئینی ترمیم کا حصہ ہیں۔
حکومتی ذرائع کے مطابق این ایف سی ایوارڈ اور الیکشن کمیشن بھی مجوزہ ترمیم کا حصہ ہیں۔
مزید پڑھیں‌:خواتین ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کی مدت ملازمت ختم کرنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں