Search
Close this search box.
هفته ,13 جون ,2026ء

ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 2-8 سے شکست دیدی

ڈھاکہ (‌اوصاف نیوز) ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 2 کے مقابلے 8 گول سے شکست دے دی۔

ڈھاکہ میں جاری ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے 3 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے 2 کے مقابلے 8 گول سے جیت لیا۔

پاکستان کی جانب سے احمد ندیم اور افراز نے 2،2 جبکہ کپتان عماد بٹ، غضنفر علی، رانا وحید اشرف اور حنان شاہد نے ایک ایک گول کیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے حذیفہ اور امیر الاسلام نے گول کئے۔

پاک بنگلہ سیریز کا دوسرا میچ 14 نومبر جبکہ آخری میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔3 میچوں کی سیریز کی فاتح ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلے گی۔
مزید پڑھیں‌:جسٹس امین الدین خان وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس مقرر

یہ بھی پڑھیں