بلوچستان (اوصاف نیوز)بلوچستان کے سرد علاقوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات 16 دسمبر سے شروع ہوں گی، جو ڈھائی ماہ تک جاری رہیں گی اور اس دوران تمام سرکاری اسکول بند رہیں گے۔
ادھر چمن میں پہلی سے ساتویں جماعت تک کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق امتحانات 16 نومبر سے 24 نومبر تک جاری رہیں گے، جبکہ 24 نومبر سے بلوچستان بورڈ کے تحت آٹھویں جماعت کے امتحانات شروع ہوں گے۔
دوسری جانب، پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات 23 دسمبر 2025 سے 11 جنوری 2026 تک ہوں گی، جبکہ تمام اسکول 13 جنوری 2026 کو دوبارہ کھلیں گے، جس کے ساتھ نئے تعلیمی سیشن کا آغاز بھی ہوگا۔
مزید پڑھیں:نامزد وزیراعظم سے صدر ریاست حلف نہیں لیں گے؟

