اسلام آباد (اوصاف نیوز) مقامی بینکوں نے اکتوبر 2025 کے دوران ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر گاڑیوں کی خریداری کے لیے قرضوں کے اجراء میں اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر 2025 کے اختتام پر بینکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کے لیے جاری کیے گئے قرضوں کا حجم 315 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو کہ گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 33.7 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ سال اکتوبر کے آخر میں بینکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کے لیے فراہم کیے گئے قرضوں کا حجم 236 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ستمبر کے مقابلے اکتوبر میں گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجرا میں ماہانہ بنیادوں پر 3.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ستمبر کے آخر میں بینکوں کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کے لیے جاری کیے گئے قرضوں کا حجم 305 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو اکتوبر میں بڑھ کر 315 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
مزید پڑھیں:ٹرولنگ کی کبھی حمایت نہیں کی، بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی ٹرولز کے خلاف بول پڑے


