لاہور (اوصاف نیوز) آئی سی سی نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کا شیڈول جاری کر دیا۔
یہ میگا ایونٹ 15 جنوری سے 6 فروری تک نمیبیا اور زمبابوے میں کھیلا جائے گا جس میں شریک 16 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پاکستان اور بھارت الگ الگ گروپس میں، بھارت گروپ اے میں جبکہ پاکستان گروپ بی میں ہے۔
قومی انڈر 19 ٹیم اپنا پہلا میچ 16 جنوری کو انگلینڈ، 19 جنوری کو سکاٹ لینڈ اور 22 جنوری کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گی۔
میگا کرکٹ ایونٹ کے سیمی فائنلز 3 اور 4 فروری کو ہوں گے جبکہ فائنل میچ 6 فروری کو ہوگا۔
مزید پڑھیں:قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی رہنما شدید زخمی
