Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

سابق وزیراعظم کے بینک لاکرز سے لاکھوں ڈالرز مالیت کا سونا ضبط

ڈھاکہ (اوصاف نیوز) بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے بینک لاکرز سے 10 کلو سونا برآمد کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے نیشنل بورڈ آف ریونیو کے حکام نے بتایا ہے کہ حسینہ واجد کے بینک لاکرز سے پکڑے گئے 10 کلو گرام سونے کی مالیت تقریباً 1.3 ملین ڈالر ہے۔ بنگلہ دیشی حکام کے مطابق شیخ حسینہ واجد نے اپنے دور اقتدار میں ملنے والے تحائف میں سے کچھ سرکاری خزانے میں جمع نہیں کروائے تھے اور ستمبر میں شیخ حسینہ کے لاکرز ضبط کر لیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد گزشتہ برس طلبہ کے احتجاج اور پرتشدد مظاہروں کے دوران ایک ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد اپنا عہدہ چھوڑ کر بھارت چلی گئی تھیں جب کہ بنگلہ دیشی عدالت نے رواں ماہ شیخ حسینہ کو ان کے جرائم پر سزائے موت سنائی ہے۔
مزید پڑھیں‌:کاشتکاروں کے لیے انعامی رقم جیتنے کا سنہری موقع

یہ بھی پڑھیں