Search
Close this search box.
منگل ,09 جون ,2026ء

سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے

(اوصاف نیوز)سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے، گریڈ 19 کے 4 افسران نئے عہدوں پر تعینات
کراچی، سندھ پولیس کے محکمے میں گریڈ 19 کے چار افسران کے اہم تقرری و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تبادلے محکمے کی انتظامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں،تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آر آر ایف خالد مصطفی کورائی کا تبادلہ کرکے انہیں ایس ایس پی اے وی ایل سی تعینات کردیا گیا ہے، جس کے بعد وہ کراچی میں گاڑیوں کی لوکلنگ اور چوری کی روک تھام سے متعلق یونٹ کی نگرانی کریں گے۔
نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایس پی اسپیشل برانچ حیدرآباد سید عامر عباس شاہ کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ایس ایس پی آر آر ایف کراوڈ مینجمنٹ یونٹ تعینات کیا گیا ہے وہ بڑے عوامی اجتماعات اور ہنگامی صورتحال میں ہجوم کو کنٹرول کرنے کے نئے یونٹ کی سربراہی کریں گے۔
اسی سلسلے میں اے آئی جی لاجسٹکس خاور اکبر شیخ کو ایس پی اسپیشل برانچ حیدرآباد مقرر کردیا گیا ہے وہ حساس معلومات کی نگرانی اور سکیورٹی خفیہ نظام کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایس پی آر آر ایف الفلاح بیس محمد علی کو اے آئی جی لاجسٹک کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے، جس کے بعد وہ دو اہم ذمہ داریاں بیک وقت ادا کریں گے۔
سندھ پولیس کے ان تقرری و تبادلوں کو محکمے کی کارکردگی بہتر بنانے اور سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کے لیے اہم اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:3روز کیلئے دفعہ 144نافذ

یہ بھی پڑھیں