Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

عمران خان کا طبی معائنے کے لیے عدالت سے رجوع

اسلام آباد (اوصاف نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم نے شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹروں کے ذریعے طبی معائنہ کرانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی کو بعض طبی مسائل کا سامنا ہے، انہیں بہت سی طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہو سکیں۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ موجودہ حکومت سیاسی انتقام کے مقصد سے سابق وزیراعظم کے خلاف کارروائی کر رہی ہے اور اس حوالے سے انہیں نادرا اور دیگر انتظامی اداروں کی جانب سے مشکلات کا سامنا ہے۔

تحریک انصاف کے بانی نے یہ درخواست وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے توسط سے دائر کی ہے جب کہ محکمہ داخلہ کے ذریعے پنجاب حکومت کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اس معاملے میں فوری فیصلہ دیا جائے تاکہ عمران خان کو مناسب طبی سہولیات میسر آئیں اور انہیں کسی قسم کے سیاسی دباؤ یا کسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مزید پڑھیں‌:گاڑیوں سے متعلق قوانین سخت کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں