کراچی (اوصاف نیوز) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو سرسید یونیورسٹی کراچی نے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری پیش کی۔
قائد جمعیۃ حضرت مولانا فضل الرحمن کو پاکستان کے لئے قومی خدمات کے اعتراف میں سر سید یونیورسٹی کراچی کی جانب سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری پیش کر رہے ہیں۔ #DefendersOfJUI pic.twitter.com/pYEflCbHVL
— Zaheer Ahmed (@a00236347) December 22, 2025
واضح رہے کہ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کراچی کے دورے پر ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے شہر قائد میں مذہبی جماعتوں کے کنونشن میں شرکت کی اور اجتماع سے خطاب بھی کیا۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی یا ذاتی مفاد کے لیے مدارس کی تقسیم اور کمزوری قابل قبول نہیں۔ مدارس کے طلباء نہ صرف دینی تعلیم بلکہ جدید سائنسی علوم میں بھی مہارت حاصل کر سکتے ہیں جو ملکی ترقی و استحکام کی بنیاد ہے۔
انہوں نے کہا کہ مدارس کی اصل شناخت قرآن و حدیث کی تعلیمات کے مطابق ہونی چاہیے اور کسی سیاسی یا ذاتی مفاد کے لیے مدارس کی تقسیم اور کمزوری قابل قبول نہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ بعض ادارے اور علماء اپنی ذاتی یا سیاسی وجوہات کی بنا پر مدارس کے وقار کو نقصان پہنچا رہے ہیں لیکن آج بھی ان مدارس میں لاکھوں طلباء زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی غیر ذمہ دارانہ سازش کو ناکام بنانے کے لیے مدارس کی رجسٹریشن، شفافیت اور انتظامی اصلاحات ضروری ہیں۔
مزید پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب لینڈ پروٹیکشن آرڈیننس سے متعلق اہم فیصلہ



