Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

دالیں، چاول اور مصالحہ جات کی نئی سرکاری قیمتیں مقرر

کراچی (اوصاف نیوز) شہر قائد میں دالوں، چاول اور مصالحہ جات کی ہول سیل اور ریٹیل سطح پر نئی سرکاری قیمتیں مقرر کر دی گئیں۔

کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے سندھ ضروری اشیاء ایکٹ کے تحت نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ان پر فوری عمل درآمد کی ہدایات جاری کیں۔

کمشنر کراچی کے مطابق تمام ہول سیلرز، ریٹیلرز اور ڈپارٹمنٹل اسٹورز سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی دکانوں میں سرکاری قیمتوں کی فہرست نمایاں جگہ پر آویزاں کریں تاکہ عوام کو مقررہ قیمتوں سے آگاہ کیا جاسکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر کوئی دکاندار سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ نئی سرکاری قیمتیں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی اور اگلے احکامات تک نافذ رہیں گی۔ ہمارا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کو روکنا ہے۔

جاری کردہ قیمتوں کے مطابق دال ماش کی قیمت 335 روپے فی کلو، دال مونگ کی قیمت 340 روپے فی کلو، دال مسور کی قیمت 200 روپے فی کلو جبکہ دال چنا کی قیمت بھی 200 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح کابلی چنا 295اور کالا چنا 190 روپے فی کلو فروخت کیا جائے گا۔

مصالحہ جات کی نئی قیمتوں کے مطابق پسی مرچ 750 روپے فی کلو جبکہ ثابت شدہ ہائبرڈ مرچ 560 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ثابت دھنیا کی سرکاری قیمت 430 روپے، پسا ہوا دھنیا 480 روپے، پسی ہوئی ہلدی 590 روپے اور ثابت ہلدی کی قیمت 535 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے بازاروں میں چیکنگ کے باقاعدہ نظام کو موثر بنایا جائے تاکہ مہنگائی سے متاثرہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔
مزید پڑھیں‌:نئے سال کی آمد کیساتھ بارش ،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

یہ بھی پڑھیں