اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے نئے سال کی آمد کے ساتھ بارشوں کی خوشخبری سنادی۔
آئندہ ہفتے کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سال 2025 جاتے جاتے بھی بھیگے گا،اور سال 2026 کا آغاز بھی بارش سے ہوگا، مغربی ہواؤں کا سلسلہ 29 دسمبر کی رات سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کی توقع ہے۔
بارش کا سلسلہ 02 جنوری 2026 تک بالائی علاقوں میں برقرار رہنے کا امکان ہے،29 سے 31 دسمبر کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیز بارش اور برفباری کا امکان ہے،30سے یکم جنوری کے دوران خیبرپختونخوا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ 30 سے 2جنوری کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔30 دسمبر سے 2 جنوری کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری گلیات میں بارش متوقع ہے،پنجاب میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے علاوہ بالائی سندھ میں دھند کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔
مزیدپڑھیں:لیڈر، نہ افسر: بہن کی شادی میں بھکاریوں کو وی آئی پی مہمان بنا کر نوجوان نے سب کو حیران کر دیا
