Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

وفاقی حکومت کا آزاد کشمیر کے لیے بڑا تحفہ

مظفرآباد (اوصاف نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے عوام کے لیے وفاقی حکومت کے تحفے کے طور پر مظفرآباد میں جدید کینسر ہسپتال اور میڈیکل کالج کا افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جان لیوا بیماری میں مبتلا مریضوں کا علاج انسانیت کی بہت بڑی خدمت ہے۔ دکھی انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کوئی کام نہیں ہو سکتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کو بخوبی اندازہ ہے کہ وسائل سے محروم افراد کے لیے کینسر جیسے مہنگے علاج تک رسائی کس قدر مشکل ہوتی ہے، اسی لیے وفاقی حکومت صحت کے شعبے میں سہولیات کی فراہمی کو اپنی ترجیحات میں شامل کیے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ جدید طبی سہولیات سے آراستہ یہ کینسر ہسپتال اور میڈیکل کالج آزاد کشمیر کے عوام کے لیے ایک اہم تحفہ ثابت ہوں گے اور خطے میں معیاری علاج اور طبی تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔
مزید پڑھیں‌:جید عالمِ دین اور شیخُ الحدیث حضرت مولانا مفتی سید مختار الدین شاہؒ انتقال کر گئے

یہ بھی پڑھیں