راولپنڈی (اوصاف نیوز): تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں جسم فروشی کے دھندے کے حوالے سے حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ایک ایجنٹ نے غیر قانونی سرگرمیوں کا تہلکہ خیز اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں لڑکیوں کی فروخت بڑے پیمانے پر کی جاتی ہے اور اس سلسلے میں مقامی پولیس کی خاموشی بھتہ وصول کرنے کی وجہ سے برقرار ہے۔
ایجنٹ نے فرضی خریدار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ “آپ کو جو لڑکی چاہیے مل جائے گی، اگر پولیس آ گئی تو اس کی فکر نہ کریں کیونکہ تھانہ پیرودھائی کی پولیس ہماری پارٹی سے بھتہ وصول کرتی ہے، اس کی ذمہ داری ہماری ہے۔
”مزید انکشافات میں ایجنٹ نے بتایا کہ دیگر لڑکیاں بھی موجود ہیں جنہیں وہ مختلف ہوٹلوں کو فروخت کرتے ہیں۔ فوٹیج میں ہوٹل کے منیجر، ایجنٹ اور لڑکی بھی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں، جو اس غیر قانونی دھندے کی تصدیق کرتی ہے۔
یہ واقعہ علاقے میں پولیس کی جانب سے مبینہ بھتہ خوری اور جسم فروشی کے کاروبار کی موجودگی پر سوالات اٹھا رہا ہے اور شہری حلقوں میں شدید تشویش کا باعث بن رہا ہے۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کیخلاف نااہلی کا ریفرنس دائر کر دیا
