اسلام آباد (اوصاف نیوز) الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثے جمع کرانے کی تاریخ میں پندرہ روز کی توسیع کر دی۔
ارکان پارلیمنٹ اب 15 جنوری تک اپنا اعلامیہ جمع کرا سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کو اپنے اثاثوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے والے ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت 16 جنوری سے معطل کر دی جائے گی، معطل ارکان پارلیمنٹ کی کسی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
الیکشن کمیشن نے اس سے قبل اعلامیہ جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2025 مقرر کی تھی۔
مزید پڑھیں:مسلم لیگ ن نے ضمنی الیکشن میں میدان مار لیا




