کراچی (اوصاف نیوز) کمشنر کراچی نے سڑکوں کی کٹائی پر دفعہ 144 نافذ کر دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جنوری سے 2 مارچ 2026 تک سڑکوں کی کٹائی پر پابندی ہوگی اور شہر میں سڑکیں اور فٹ پاتھ کھودنے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔
دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ بغیر اجازت سڑک کاٹنا قابل سزا جرم تصور کیا جائے گا، اور پولیس کو کارروائی کا اختیار ہوگا۔
مزید پڑھیں:نئے سال کے آغاز ،متعدد سرکاری محکمے ختم کرنے کا اعلان
