Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

نجی ہاؤسنگ سکیم کا بڑا اسکینڈل،دستاویزات جعلی،عوام پریشان

کراچی (اوصاف نیوز) نیب (نیب) کی کارروائی کے دوران 250 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کرا لی گئی۔

ترجمان کے مطابق غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیم 750 ملین روپے کی سرکاری اراضی سے ہتھیائی گئی، نجی ہاؤسنگ اسکیم کی تمام دستاویزات جعلی نکلیں۔

جعلی ریونیو ریکارڈ، بوگس سیل ڈیڈ اور جعلی سٹیمپ استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے، 250 ایکڑ اراضی کا سرکاری اراضی ریکارڈ موجود نہیں۔

زرعی اراضی کو غیر زرعی ظاہر کرنے کے لیے غیر قانونی اندراجات کا بھی انکشاف ہوا ہے، اسسٹنٹ کمشنر کے جعلی دستخط اور سرکاری ریکارڈ سے تضاد ثابت ہوا ہے۔

ہاؤسنگ اسکیم کی انتظامیہ نے عوام سے 68 ملین روپے غیر قانونی طور پر اکٹھے کیے، ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر 2 بینک اکاؤنٹس کے ذریعے فنڈز اکٹھے کیے گئے۔
مزید پڑھیں‌:سعودی عرب سے افسوسناک خبر سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں