Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

شمالی وزیرستان میں دفعہ 144 نافذ، تمام داخلی و خارجی راستے بند

پشاور (اوصاف نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کر دیے گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شمالی وزیرستان میں دفعہ 144 صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک نافذ رہے گی۔ اس دوران عوامی نقل و حرکت پر پابندیاں عائد ہوں گی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دفعہ 144 کا نفاذ سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت اور لاجسٹک ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
مزید پڑھیں:چارسدہ میں شادی کی تقریب کے دوران مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

یہ بھی پڑھیں