Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

داتا دربار کی توسیع، محکمہ اوقاف نے حکومت سے 2ارب سے زائد کی رقم بطور فنڈ مانگ لی

لاہور(اوصاف نیوز ) محکمہ اوقاف نے محکمہ خزانہ سے داتا دربار توسیع منصوبے کی تعمیر کیلئے دوارب چالیس کروڑ روپے مانگ لئے۔ محکمہ خزانہ اگلے ہفتے بجٹ جاری کرنے کا پراسیس شروع کریگا۔ محکمہ اوقاف داتا دربار میں کنسٹرکشن ورک کرنا چاہتا ہے۔

محکمہ اوقاف واگزار کرائی گئی زمین کی ادائیگی بھی کرنا چاہتا ہے۔ داتا دربار میں توسیع کے منصوبے پر بجٹ خرچ ہوگا۔ سیکرٹری اوقاف نے ریکوزیشن محکمہ خزانہ کو بھیج دی ہے۔ دوسری جانب داستا در بار اور بھائی چوک کی ری ماڈلنگ اور توسیعی منصوبے پر کام جاری ۔ بھائی چوک کے دونوں اطراف جاری ڈسمینٹلنگ کے کام تیز کر دیئے گئے ۔

ڈی جی نے تعمیراتی کاموں کے دوران حفاظتی ایس او پیز پر مکمل عملدر آمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ داتا دربار کے باہر حصے اور کچہری کی جانب سے آنے والی سڑک پر بھی ڈسمیٹنگ جاری ہے۔ بھائی چوک کے دونوں اطراف بھی جاری ڈسمینٹلنگ کے کاموں کو تیز کر دیا گیا ہے۔

ٹیپا حکام کے مطابق داتا دربار میں آنے والے زائرین کے لیے متبادل پلان یقینی بنایا جائے گا۔ ٹریفک پولیس اور در بارانتظامیہ سے مل کر سیکیورٹی وٹریفک ایس و پیزپر عمل کیا جائے گا۔ ٹیپا حکام کے مطابق پرانی اور بوسیدہ بلڈنگز ہونے کے باعث مینول ڈ سمیلنگ پر زیادہ زور دیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:شمالی وزیرستان میں دفعہ 144 نافذ، تمام داخلی و خارجی راستے بند

یہ بھی پڑھیں