اسلام آباد (اوصاف نیوز)حکومتِ پاکستان نے سال 2026 میں ملک بھر کی سرکاری تعطیلات کا مکمل شیڈول جاری کر دیا ہے۔ نئے سال میں شہری اور ملازمین اب اپنی تعطیلات کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں، کیونکہ شیڈول میں قومی، مذہبی اور بینک تعطیلات شامل ہیں۔
معلومات کے مطابق سال 2026 میں تقریباً 17 سرکاری تعطیلات ہوں گی، جن میں اہم مواقع جیسے یومِ کشمیر، عید الفطر، یومِ پاکستان، یومِ مزدور، عید الاضحیٰ، یومِ آزادی، عید میلاد النبی ﷺ، یومِ اقبال، قائدِ اعظم ڈے اور کرسمس شامل ہیں۔
چھٹیوں کا تفصیلی ٹیبل
| تاریخ | دن | تعطیل / موقع |
|---|
| 5 فروری | جمعرات | یومِ کشمیر |
| 21 تا 23 مارچ | ہفتہ تا پیر | عیدِ الفطر |
| 23 مارچ | سوموار | یومِ پاکستان |
| 1 مئی | جمعہ | یومِ مزدور |
| 27 تا 28 مئی | – | عید الاضحیٰ |
| 28 مئی | جمعرات | یومِ تکبیر |
| 25 تا 26 جون | – | عاشورہ |
| 14 اگست | جمعہ | یومِ آزادی |
| 25 اگست | منگل | عید میلاد النبی ﷺ |
| 9 نومبر | پیر | یومِ اقبال |
| 25 دسمبر | جمعہ | قائدِ اعظم ڈے اور کرسمس |
| 26 دسمبر | ہفتہ | کرسمس کے بعد چھٹی (صرف مسیحی ملازمین کے لیے) |
ماہرین کے مطابق بعض مذہبی تعطیلات چاند کی رویت پر منحصر ہوتی ہیں، اس لیے تاریخوں میں معمولی تبدیلیاں متوقع ہیں۔ شہریوں اور دفاتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حتمی سرکاری نوٹیفیکیشن کے بعد اپنی تعطیلات کی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دیں۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب میں عوامی سہولیات کے ناموں کے لیے شریعت سے متصادم ناموں پر پابندی
