Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

وینزویلا کی نائب صدر نے سپریم کورٹ کے حکم پر صدارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں

(اوصاف نیوز ) وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے عدالتی حکم پر صدارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔وینزویلا کی سپریم کورٹ کے آئینی چیمبر نے ہفتے کے روز حکم دیا کہ نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نکولس مادورو کی غیر موجودگی میں ملک کے قائم مقام صدر کا کردار سنبھالیں۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ روڈریگوز “انتظامی تسلسل اور قوم کے دفاع کے لیے، وینزویلا کے صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔”ڈیلسی روڈریگز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان سے اختلاف کیا اور نکولس مادورو کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ وینزویلا کے واحد صدر نکولس مادورو ہی ہیں، وینزویلا کسی بھی ملک کی کالونی نہیں بنے گا ۔

ساتھ ہی انہوں نے ملک اور قدرتی وسائل کے دفاع کا عزم بھی کیا۔خیال رہے کہ امریکی فوج نے وینزویلا کے دارالحکومت سمیت مختلف مقامات پر حملے کیے اور صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کوپکڑ کر امریکا منتقل کردیا۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں، خواجہ آصف

یہ بھی پڑھیں