اسلام آباد (اوصاف نیوز) اوڈی پاکستان نے الیکٹرک گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے جدید الیکٹرک گاڑی متعارف کرادی۔
e-Tran 50 اور e-Tran GT کی کامیابی کے بعد، Audi Q6 e-Tran باضابطہ طور پر پاکستان میں آ گیا ہے، جو طاقت، کارکردگی اور خوبصورتی کا مجموعہ ہے۔
اس گاڑی کی نمایاں خصوصیت دنیا کی پہلی ڈیجیٹل لائٹ سگنیچر ٹیکنالوجی ہے جس کے ذریعے صارفین گاڑی کی لائٹس کے ڈیزائن کو اپنی پسند کے مطابق تبدیل کر سکتے ہیں۔ Audi Q6 e-Tran کا اندرونی حصہ بہت آرام دہ اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ ڈیش بورڈ پر بڑی ڈیجیٹل اسکرینیں لگائی گئی ہیں جبکہ اینڈرائیڈ پر مبنی جدید انفوٹینمنٹ سسٹم گاڑی کے استعمال کو زیادہ آسان بناتا ہے۔
طویل سفر کے لیے مساج کی سہولت کے ساتھ آرام دہ نشستیں بھی فراہم کی گئی ہیں۔ یہ گاڑی 456 ہارس پاور، 225 کلو واٹ گھنٹے کی دو بیٹریوں سے لیس ہے جو ایک بار چارج ہونے پر 625 کلومیٹر تک سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جب کہ فاسٹ چارجنگ کی بدولت یہ گاڑی صرف 21 منٹ میں 10 سے 80 فیصد تک چارج ہو جاتی ہے۔
گاڑی جدید حفاظتی خصوصیات سے بھی لیس ہے جیسے خودکار ایمرجنسی بریک، لین اسسٹ، اور 360 ڈگری کیمرہ سسٹم۔
مزید پڑھیں:موبائل فون ڈیوائسز کی رجسٹریشن کے حوالے سے بڑی خبر
