Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

طلبہ کے لیے خوشخبری، مفت بائیکس اور لیپ ٹاپس دینے کا اعلان

لاہور (اوصاف نیوز) پنجاب حکومت نے مستحق طلباء کو مفت موٹر سائیکل اور لیپ ٹاپ فراہم کرنے کے لیے میرٹ پر مبنی بڑی سکیم کا آغاز کر دیا ہے۔

پنجاب حکومت نے تعلیم اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے بڑے اقدام کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر کے 1 لاکھ طلبہ کو مفت موٹر سائیکل اور لیپ ٹاپ دیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس سکیم کا اعلان نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد ہونہار اور مستحق طلباء کی مدد کرنا ہے جنہیں سفری مشکلات اور جدید تعلیمی سہولیات کی کمی کا سامنا ہے۔

وزیراعلیٰ نے زور دے کر کہا کہ نوجوان ملک کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی تعلیم پر سرمایہ کاری ملکی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکلیں طلباء کو تعلیمی اداروں تک آسان رسائی فراہم کریں گی جبکہ لیپ ٹاپ انہیں ڈیجیٹل تعلیم کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ موٹرسائیکلوں اور لیپ ٹاپ کی تقسیم مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر موجودہ طلباء پر مرکوز پروگراموں بشمول ہوناہر اسکالرشپ پروگرام کے ذریعے کی جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ اس پورے عمل میں شفافیت اور انصاف کو یقینی بنایا جائے گا۔

شمولیت پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی ادارے تمام صوبوں کے طلباء کے لیے کھلے ہیں۔ مریم نواز نے میرٹ، شفافیت اور عوامی خدمت کے پر عزم ہیں۔
مزید پڑھیں‌:الیکٹرک گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے بڑی خوشخبری،نئی جدید گاڑی متعارف

یہ بھی پڑھیں