راولپنڈی(اوصاف نیوز)بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی جانب سے دیا گیا دھرنا پولیس سے کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کر دیا گیا۔
راولپنڈی پولیس نے دھرنا شرکاء کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ منگل کو بانی پی ٹی آئی کی فیملی ممبران کی ان سے ملاقات کروائی جائے گی۔
مذاکرات کی کامیابی کے بعد علیمہ خان، ڈاکٹر عظمیٰ اور نورین نیازی سمیت تمام رہنما دھرنا ختم کر کے واپس روانہ ہو گئے۔
مزید پڑھیں: پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے سابق جنرل سیکرٹری محمد یوسف خان انتقال کرگئے
