Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروادی گئی

اسلام آباد(اوصاف نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی منگل کے روز سینٹرل جیل راولپنڈی میں ملاقات کروا دی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق دونوں میاں بیوی تقریباً 45 منٹ تک ایک ساتھ رہے، اس دوران انہوں نے ایک دوسرے کا حال احوال دریافت کیا۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ منگل کو بھی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرائی گئی تھی، تاہم اس دوران جیل کے باہر سے کسی بھی عزیز، رشتہ دار یا سیاسی رہنما کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
مزید پڑھیں:ایزی پیسہ نے 2026 میں نئے انداز سے اکائونٹ میں نمبر تبدیلی کی تفصیلات جاری کردیں

یہ بھی پڑھیں