Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات، بڑی خبر آ گئی!

اسلا م آباد(اوصا ف نیوز) ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کا راج ہے ایسے میں اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق بڑی خبر سامنے آئی ہے۔

پاکستان کے بیشتر علاقے سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ ملک جنوبی علاقوں میں اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہوچکی ہیں جب کہ دیگر علاقوں میں یہ چھٹیاں ابھی جاری ہیں۔

موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق ایک اہم خبر یہ آئی ہے کہ پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر نے سردیوں کی چھٹیوں کے دوران کھلنے والے اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دے دیا ہے۔

رانا سکندر نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی بھی ضلع سے سرکاری یا نجی اسکولوں کے کھلنے کی شکایات موصول ہوتی ہیں تو نہ صرف اسکول انتظامیہ کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، بلکہ متعلقہ سی ای او کو بھی جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔

پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات 12 جنوری تک دی گئی ہیں۔ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک اسکولوں کو کھولنے سے گریز کریں۔

صوبائی وزیر تعلیم نے پنجاب میں اسکولوں کی تعطیلات بڑھانے سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تعطیلات میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ انہوں نے اسکولوں، کالجوں اور عوام پر زور دیا کہ وہ تعلیمی کیلنڈر پر عمل کریں۔
مزید پڑھیں:فرانس کی خاتون اول کو ٹرانسجینڈرکہنے پر10افراد مجرم قرار

یہ بھی پڑھیں