واشنگٹن/کاراکاس (اوصاف نیوز) امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب روسی تیل بردار جہاز بیلا 1 (Bella 1) پر قبضے کی کوشش کی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق وینزویلا سے یورپ جانے والے روسی پرچم والے اس آئل ٹینکر کو روکنے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔
روس کی جانب سے اپنے تیل بردار جہاز کی حفاظت کے لیے آبدوز اور دیگر بحری جہاز روانہ کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ امریکی کارروائی کا جواب دیا جا سکے۔
امریکا نے وینزویلا پر زور دیا ہے کہ وہ چین، روس، ایران اور کیوبا کے خفیہ ایجنٹس کو ملک سے نکالے تاکہ سکیورٹی خطرات کو کم کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو کو گرفتار کرنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ وینزویلا کے عبوری حکام 30 سے 50 ملین بیرل تیل امریکا کے حوالے کریں گے۔
اس وقت صورتحال کشیدہ ہے اور روس اور امریکا کے درمیان تیل بردار جہاز کے تحفظ اور قبضے کے حوالے سے کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں:تحریک انصاف2 حصوں میں تقسیم ہو گئی
