Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

راولپنڈی: دفعہ 144 میں ایک بار پھر توسیع

راولپنڈی (اوصاف نیوز)ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی شہر بھر میں دفعہ 144 میں ایک بار پھر توسیع کر دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 میں مزید 15 روز کی توسیع کی گئی ہے، جو اب 22 جنوری تک نافذ العمل رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت شہر بھر میں جلسے، جلوس، ریلیوں اور ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ اس کے علاوہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کا مقصد شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کو یقینی بنانا ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید پڑھیں:ملتان ، تحریک انصاف کی اہم رہنمائوں کو گرفتار کر لیا گیا

یہ بھی پڑھیں