راولپنڈی (اوصاف نیوز) ٹینچ بھاٹہ کے علاقے میں پولیس اہلکار نے اہل خانہ پر فائرنگ کر دی۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے لڑکی سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، جب کہ ملزم پولیس اہلکار فرار ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں میں پولیس افسر کی اہلیہ، ساس اور بھانجی بھی شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ پولیس اہلکار تھانہ گوالمنڈی میں تعینات ہے جب کہ فائرنگ کی وجہ گھریلو جھگڑا بتایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:بینکوں سے قرضوں کے حصول کا طریقہ کار آسان، کاروباری افراد کے لیے بڑی خبر
