Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سعودی عرب کے اسسٹنٹ وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل سعید بن عبداللہ القحطانی انتقال کر گئے

(اوصاف نیوز)سعودی وزارت داخلہ نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اسسٹنٹ وزیر داخلہ برائے آپریشنز امور لیفٹیننٹ جنرل سعید بن عبداللہ القحطانی آج انتقال کر گئے۔ وزارت داخلہ نے مرحوم کے اہل خانہ اور ان کے لواحقین سے دلی تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نائف نے بھی انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعید بن عبداللہ القحطانی نے 60 برس تک وزارت میں مثالی انداز میں خدمات سر انجام دیں۔

لیفٹیننٹ جنرل سعید القحطانی نے کنگ فہد سکیورٹی کالج سے گریجویشن کیا اور متعدد اہم عہدوں پر فائز رہے۔
مزید پڑھیں:جناح ہاؤس حملہ کیس ،خدیجہ شاہ سمیت 6 ملزمان اشتہاری قرار

یہ بھی پڑھیں