(اوصاف نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پی پی 167 کے ضمنی انتخاب میں ملک محمد شفیع کھوکھر کو بلامقابلہ کامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔ ان کے مدمقابل موجود تمام امیدواروں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لیے تھے ۔
جس کے باعث انہیں بغیر ووٹنگ کے ہی کامیاب قرار دے دیا گیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے مقابلے پر قائم رہنے کا فیصلہ نہیں کیا۔
جس کے بعد ضابطے کے مطابق ملک محمد شفیع کھوکھر کو بلامقابلہ منتخب قرار دے کر باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔واضح رہے کہ پی پی 167 کی نشست سابق رکنِ پنجاب اسمبلی عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، جس پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔
تاہم سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کی جانب سے کاغذات واپس لینے کے بعد انتخابی عمل ووٹنگ تک پہنچنے سے پہلے ہی مکمل ہو گیا۔ملک محمد شفیع کھوکھر کی بلامقابلہ کامیابی پر مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنماؤں اور کارکنوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔
اور اسے پارٹی کی عوامی مقبولیت کا ثبوت قرار دیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نو منتخب رکن اسمبلی جلد اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور حلقے کے عوام کی خدمت کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کریں گے۔
مزید پڑھیں:بچوں کے لیے استعمال ہونے والے آلمونٹ-کِڈ سیرپ پر فوری پابندی عائد
