لاہور (اوصاف نیوز) پی ڈی ایم اے پنجاب کا سردی کی شدت بارے متعلقہ محکموں کو مراسلہ جاری، ٹورازم ڈیپارٹمنٹ، ایجوکیشن، ہیلتھ، زراعت، لوکل گورنمنٹ، فاریسٹ، سی اینڈ ڈبلیو، ٹرانسپورٹ، ریسکیو 1122، نیشنل ہائی وے اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ جاری کیا گیا۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 10 سے 16 جنوری کے دوران پنجاب بھر میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، پوٹھوہار ریجن میں شدید سردی کے ساتھ برفباری کے امکانات ہیں۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیاکا کہنا تھا کہ دھند و سموگ کی صورتحال میں بھی اضافہ متوقع ہے، یونیورسٹیز، کالجز اور دیگر تعلیمی ادارے طلباء وطالبات کو سردی کے حوالے سے مناسب لباس کی ہدایات جاری کیں۔
کلاس رومز میں سردی سے بچاؤ کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں، تمام ہسپتال بلخصوص بیسک ہیلتھ یونٹس ادوایات اور عملے کی دستیابی کو یقینی بنائیں، عوام الناس سے گزارش ہے سردی کی شدت سے خود کو محفوظ رکھیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ماسک کا استعمال کریں اور غیر ضروری باہر نہ نکلیں، پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔
شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، سیاح احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ہدایات پر عمل کریں، سیاحوں کی سہولیات کے لیے مری میں مختلف مقامات پر فسیلیٹیشن سنٹرز قائم ہیں۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ دوران سفر تیز رفتاری اور اچانک بریک لگانے سے اجتناب کریں، دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال کریں، ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:امریکی ریاست میسی سپی کے شہر ویسٹ پوائنٹ میں مختلف مقامات پر ہونے والی فائرنگ سے6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
