Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

اٹلس ہونڈا کی مقبول موٹر سائیکل آسان اقساط پر حاصل کریں

اسلام آباد(اوصاف نیوز)عام شہریوں کی سستی سواری بھی مہنگی ہوچکی ہے، بڑھتی ہوئی مہنگی نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے، موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ ہوچکا ہے کہ متوسط طبقے کی پہنچ سے بھی دور ہوچکے ہیں دوسری جانب اٹلس ہونڈا نے خریداروں کو اچھی خبر سنا دی۔

موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ اب 150cc کی نئی موٹر سائیکل خریدنے کے لیے ایک ساتھ بھاری رقم ادا کرنا ضروری نہیں رہا۔

اٹلس ہونڈا کی مقبول موٹر سائیکل CG 150 اب سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی SC آسان سکیم کے تحت آسان اقساط پر دستیاب ہے۔

اس سکیم کے تحت اہل صارفین ہونڈا CG 150 کو 3، 6 یا 12 ماہ کی اقساط میں خرید سکتے ہیں، جبکہ بینک کی جانب سے اس سہولت کو صفر فیصد مارک اپ کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

تاہم صارفین کو یہ بات مدنظر رکھنی ہوگی کہ بکنگ کے وقت ایک بار پروسیسنگ فیس وصول کی جائے گی، اس کے علاوہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) بھی علاقے کے مطابق الگ سے لاگو ہو سکتی ہے۔
مزیدپڑھیں:معروف بھارتی گلوکار و اداکار پرشانت تمانگ انتقال کر گئے

یہ بھی پڑھیں