Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

لاہور میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، 8 افراد جھلس گئے

لاہور(اوصاف نیوز) لاہور میں اٹاری دربار کے قریب گیس لیکج کے باعث دھماکا ہو گیا جس سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ریسکیو ترجمان کا کہنا ہے کہ فیروزپور روڈ پراٹاری دربار کے قریب گھر میں گیس لیکج سے دھماکا ہوا ہے، دھماکے کے باعث آگ لگنے سے 8 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

بتایا گیا ہے کہ گھر کے کمرے میں گیس لیکج تھی، ہیٹر جلانے سے دھماکا ہو گیا، تمام زخمی افراد کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب پاکپتن کے علاقے چک شفیع میں سلنڈر ری فلنگ کےدوران دھماکا ہوا، جس سےدکان کی چھت اڑگئی، بجلی کے تار بھی ٹوٹ گئے، دکان میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو نے آگ پر قابو پالیا۔
مزید پڑھیں:اٹلس ہونڈا کی مقبول موٹر سائیکل آسان اقساط پر حاصل کریں

یہ بھی پڑھیں