Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

انڈونیشیا کا پاکستانی طلبہ کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان

اسلام آباد (اوصاف نیوز) انڈونیشیا کی ایک معروف یونیورسٹی نے اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند پاکستانی طلباء کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے۔

معروف انڈونیشیا کی یونیورسٹی محمدیہ سورکارتا (UMS) نے پاکستانی طلباء کے لیے انٹرنیشنل پرائیویسی اسکالرشپ (IPS) 2026 متعارف کرائی ہے، جس کے تحت انڈرگریجویٹ، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلہ لینے والے طلباء کو مکمل مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق اسکالر شپ میں ٹیوشن فیس، ماہانہ گزارہ الاؤنس، کتابوں کے اخراجات، ہیلتھ انشورنس، ویزا فیس اور تعلیم مکمل کرنے کے بعد واپسی کا ہوائی ٹکٹ شامل ہے۔ اس سکیم کا مقصد پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کے ہونہار طلباء کو عالمی معیار کی تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

انڈرگریجویٹ پروگرامز کے لیے انٹرمیڈیٹ جبکہ ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے لیے متعلقہ ڈگریاں اور انگریزی میں مہارت کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ منتخب طلباء کو ایک سال کا مفت انڈونیشی زبان کا کورس بھی دیا جائے گا تاکہ تعلیمی اور سماجی ماحول میں انضمام کو آسان بنایا جا سکے۔

یہ تعلیمی پروگرام ستمبر 2026 میں شروع ہوگا اور بیچلرز کے لیے 8 سمسٹرز، ماسٹرز کے لیے 4 سمسٹرز اور پی ایچ ڈی کے لیے 6 سمسٹرز تک جاری رہے گا۔

یونیورسٹی ملکی اور بین الاقوامی طلباء کو جدید تعلیمی، تحقیقی اور ثقافتی سہولیات بھی فراہم کرتی ہے۔

اس کے علاوہ اسکالرشپ کے لیے درخواستیں 15 مئی 2026 تک آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں، جبکہ طلباء کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے دستاویزات کو مکمل کریں اور موقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے وقت پر فارم جمع کرائیں۔
مزید پڑھیں‌:پی ٹی آئی کے لیے افسوسناک خبر آ گئی

یہ بھی پڑھیں