Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ

اسلام آباد (اوصاف نیوز) اڈیالہ جیل میں جمعہ کے روز بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جیل انتظامیہ کی درخواست پر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسلام آباد کے ڈاکٹروں کی تین رکنی ٹیم نے معائنہ کیا۔

پمز کی میڈیکل ٹیم میں ڈاکٹر ذوالفقار، ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر عاصل شامل تھے۔ ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں، دانتوں اور عمومی صحت کا تفصیلی جائزہ لیا، جبکہ جنرل فزیشن نے بھی ان کا مکمل چیک اپ کیا۔ معائنے کے دوران ڈاکٹروں نے کچھ ادویات بھی تجویز کیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل ٹیم اپنی سفارشات پر مبنی باقاعدہ رپورٹ تیار کرے گی جو پمز ہسپتال کے ذریعے جیل انتظامیہ کو ارسال کی جائے گی، تاکہ آئندہ علاج اور دیکھ بھال کے حوالے سے مناسب اقدامات کیے جا سکیں۔جیل ذرائع کے مطابق پمز کے ڈاکٹرز اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کر چکے ہیں ۔

اور ان کی صحت کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قیدیوں کو درکار طبی سہولیات فراہم کرنا ان کی ذمہ داری ہے اور اسی سلسلے میں یہ معائنہ بھی کرایا گیا۔
مزید پڑھیں:10روپے کانوٹ ختم کیا جا رہا ہے؟ بڑی خبر

یہ بھی پڑھیں