(اوصاف نیوز) مٹھی اور تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے سے محسوس کیے گئے، جس کے بعد علاقہ مکین خوفزدہ ہوگئے اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
مٹھی تھرپارکر اور اس کے گردونواح میں زلزلہ آیا ہے، زلزلے کے جھٹکے مٹھی شہر، اسلام کوٹ، ڈیپلو اور دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے باعث علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز تھرپارکر کے علاقے میں تھا، جبکہ زلزلے کے جھٹکے چند سیکنڈ تک محسوس کیے گئے۔
مزید پڑھیں:افغانستان: خواتین کے لباس پر پابندیاں دوبارہ نافذ
