Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

قصور، دھند اور سردی میں بیچ راستے گانے لگا کر نہانے کی ویڈیو بنانے والا ٹک ٹاکر گرفتار

قصور (اوصاف نیوز)دھند اور سردی میں کھیتوں کے درمیان بیچ راستے گانے لگا کر نہانے کی ویڈیو بنانے والا ٹک ٹاکر پولیس نے گرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے قصور روڈ پر کھڑے ہوکر اونچی آواز میں فحش گانا چلایا، ملزم نے مینٹل منڈے کے نام سے ٹک ٹاک آئی ڈی بنا رکھی تھی، بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم جعفر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

حکام کاکہناتھاکہ قانون شکنی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ پولیس کی اس کارروائی پر سوشل میڈیا صارفین بھی نالاں دکھائی دیے اور ٹک ٹاکر کے حق میں دلائل دیتے دکھائی دے رہے ہیں،۔

کچھ لوگوں کاکہنا ہے کہ اپنے فینز کی خوشی اور فیملی کے لیے چار پیسے کمانے کے لالچ میں اس سردی میں نہانے کا قدم اٹھایا تو کسی نے کہاکہ یہ ایک کھیت کے بیچوں بیچ کچی سڑک تھی جو نہ موٹروے تھا،نہ ہائی وے اور نہ ہی کسی دیہات کو جانیوالی پکی سڑک ، اس پر کارروائی کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پولیس بھی سستی شہرت کے لیے ساری وارداتیں ڈالتی ہے اور حکام بالا بھی نچلے طبقے کو شہہ دیتے اور ان کے ایسے بے ہودہ اقدامات کے دفاع میں بیان بازی کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:آزاد کشمیر: چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالماجد خان کا وزیراعظم شہباز شریف کو مکتوب

یہ بھی پڑھیں