Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی

کشتواڑ (انٹرنیشنل ڈیسک) مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آپریشن ہفتہ کو شروع ہوا۔ آپریشن کے دوران اتوار کی رات بھارتی فوجیوں پر حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور کم از کم 7 بھارتی فوجی زخمی ہو گئے۔

بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کے اہلکاروں سمیت اضافی اہلکاروں کو علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کو مزید سخت کرنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:افسوسناک خبرآگئی،8افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیں