Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

آرلینڈو ایئرپورٹ پر 200 مسافروں کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

(اوصاف نیوز)امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر آرلینڈو میں یونائیٹڈ ایئرلائن کا ایک مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔ طیارے میں 200 مسافر اور 6 کریو ممبران سوار تھے، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

تفصیلات کے مطابق یونائیٹڈ ایئرلائن کی فلائٹ 2323 شکاگو کے اوہیئر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آرلینڈو پہنچ رہی تھی کہ لینڈنگ کے وقت طیارے کو مکینیکل خرابی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث ایمرجنسی صورتحال پیدا ہو گئی۔ طیارہ پہلے پچھلے پہیوں کے ساتھ رن وے پر اترا، مگر چند لمحوں بعد اس کا نوز وہیل ٹوٹ کر الگ ہو گیا اور رن وے پر لڑھکتا ہوا دکھائی دیا۔
مزید پڑھیں:ٹویوٹا کی گاڑی 25 لاکھ روپے تک سستی ہو گئی، مگر کیوں؟ وجہ سامنے آ گئی

یہ بھی پڑھیں