Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

مری : وائلڈ لائف پارک میں تعمیراتی کام کے دوران متعدد افراد بے ہوش

(اوصاف نیوز ) وائلڈ لائف پارک میں تعمیراتی کام کے دوران متعدد افراد بے ہوش ہوگئے۔

ریسکیو مری کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی سرگرمیاں جاری ہی ۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بند کمرے میں گیس ہیٹر اور لکڑیاں جلانے کے باعث 43 افراد بے ہوش ہوئے،بے ہوش ہونے والے افراد کو طبعی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بے ہوش ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا کی پریشانی میں اضافہ، ایک اور اہم کھلاڑی انجری کا شکار

یہ بھی پڑھیں