Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

رمضان میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی تیاری کرلی گئی

لاہور(اوصاف نیوز)رمضان میں سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی تیاری کرلی گئی ، متوقع ہے کہ رمضان پاکستان میں 18 یا 19 فروری سے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک 2026 کے دوران تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کی جائے گی۔ یہ اقدام طلبہ، اساتذہ اور دیگر اسٹاف کو روزے کے دوران سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

متوقع ہے کہ رمضان 2026 پاکستان میں 18 یا 19 فروری سے شروع ہوگا، جو ماہ کی رویت پر منحصر ہے۔

متوقع اسکول اوقات کار
ریگولر اسکولز (پیر تا جمعرات): صبح 8:30 بجے تا 1:00 بجے

جمعہ: صبح 8:30 بجے تا 12:30 بجے

ڈبل شفٹ والے اسکولز
شفٹ 1: صبح 8:30 بجے تا 12:30 بجے

شفٹ 2: دوپہر 1:00 بجے تا 4:00 بجے جبکہ (جمعہ کو 2:30 بجے تا 5:00 بجے)
اس وقت اسکول اوقات صبح 8:45 بجے تا 1:30 بجے ہیں اور یہ شیڈول 15 اپریل تک نافذ رہے گا۔

والدین نے حال ہی میں دیر سے شروع ہونے والے اوقات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول کے اوقات فوری طور پر ایڈجسٹ کیے جائیں، خاص طور پر اس وقت جب اسموگ کے اثرات کم ہو چکے ہیں۔

تاہم اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی نئی حکمت عملی نافذ نہیں کی ہے۔
مزید پڑھیں: حرمین سے عالمِ اسلام تک، ایک دفاعی عہد

یہ بھی پڑھیں