Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پی ٹی اے کا سمیں‌بند کرنے کا انتباہ جاری

اسلام آباد (اوصاف نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 6 ماہ سے غیر فعال فون سمز بلاک کرنے کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

پی ٹی اے نے اپنی وارننگ میں کہا کہ آپریٹرز کو اختیار ہے کہ وہ 6 ماہ سے استعمال نہ ہونے والی سموں کو بلاک کر دیں۔ وہ تمام سمیں بلاک کر دی جائیں گی جن پر 180 دنوں سے کوئی کال، ایس ایم ایس یا انٹرنیٹ استعمال نہیں کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ غیر فعال سموں کو بلاک کرنے کے بعد تمام ان بلاک شدہ سم نمبرز دیگر صارفین کو جاری کر دیے جائیں گے۔ سوشل پلیٹ فارم پر ایک انتباہی پوسٹ میں، پی ٹی اے نے کہا کہ کسی دوسرے صارف کو سم جاری ہونے کے بعد اس پر کوئی قانونی دعویٰ نہیں ہوگا۔ صارفین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی سمز کو ذمہ داری سے استعمال کرتے رہیں۔
مزید پڑھیں‌:ایک اور صوبے میں‌نیا ضلع بن گیا ، نوٹیفکیشن جاری

یہ بھی پڑھیں