Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ملک کے کئی حصوں میں مزید بارش اور برفباری کا امکان

اسلام آباد (اوصاف نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد رہنے کے ساتھ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، چاغی، نوکنڈی اور دالبندین میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:خضدار میں زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

یہ بھی پڑھیں