Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد (اوصاف نیوز) – پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو بڑا ریلیف مل گیا ہے، کیونکہ چیئرمین سینیٹ نے ان کے خلاف دائر نااہلی ریفرنس کو خارج کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف یہ ریفرنس تکنیکی وجوہات کی بنیاد پر خارج کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق، ریفرنس پر دستخط پارٹی سربراہ کے بجائے پارلیمانی لیڈر نے کیے تھے، جو کہ ڈیفیکشن کلاز کے تحت ایک بنیادی تکنیکی شرط کی خلاف ورزی ہے۔ اس قانون کے مطابق، نااہلی کے لیے دائر کیے جانے والے ریفرنس پر صرف پارٹی سربراہ کے دستخط ہونا ضروری ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ریفرنس میں پائی جانے والی تکنیکی بے ضابطگی کے سبب اسے قابل سماعت نہ سمجھا گیا اور اسی بنیاد پر چیئرمین سینیٹ نے ریفرنس کو خارج کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس فیصلے کے بعد سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی سینیٹ میں رکنیت محفوظ رہ گئی اور وہ سیاسی سرگرمیوں میں بلا رکاوٹ حصہ لے سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم کا صنعتوں کیلئے بجلی 4 روپے 4 پیسے سستی کرنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں